تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آبادپر جمیعت علماء اسلام (ف) کے وفد کی راشد سومروکی سربراہی میں آمد سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفٰی کمال سے ملاقات

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آبادپر جمیعت علماء اسلام (ف) کے وفد کی راشد سومروکی سربراہی میں آمد سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفٰی کمال سے ملاقات

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آبادمیں جمیعت علماء اسلام (ف) کے وفد کی راشد سومروکی سربراہی میں آمد سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفٰی کمال سے ملاقات۔ملاقات میں ڈپٹی کنوینر انیس احمد قائم خانی، عبدالوسیم، اراکین رابطہ کنیٹی سید امین الحق ، جاوید حنیف ،حسان صابر جبکہ جے یو آئی (ایف) کے وفد میں اسلم غوری، سید حمداللہ شاہ ، مولانا عبدالکریم عابد، سید اکبر شاہ ہاشمی اور مولانا سمیع سواتی شامل تھے۔ ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق ملاقات میں سندھ کی موجودہ سیاسی صورتحال اور عام انتخابات کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور سندھ میں پیپلز پارٹی کی 15 سالہ بدترین حکمرانی کو دیکھتے ہوئے آئندہ سندھ میں انسانیت دوست حکومت کے قیام اور ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینے پر بھی اتفاق کیا گیا جبکہ ایم کیو ایم اور جمیعت علماء اسلام کے وفد کی چند روز میں عام انتخابات کے حوالے سے ذیلی کمیٹیوں کا اجلاس آئندہ 48 گھنٹوں میں ہونے متوقع ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ سے بین الاقوامی شہرت یافتہ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی ملاقات، سندھ انسٹیٹیوٹ آف میوزک اینڈ پرفارمنس آرٹ جامشورو کے دورے کی دعوت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے