تازہ ترین
Home / پاکستان / ایمیکس ٹریول کے زیراہتمام جیت کا سفر کے نام سے موسوم جشن فتح کی تقریبات امریکہ میں آئندہ سال 18 اپریل سے شروع ہونگی

ایمیکس ٹریول کے زیراہتمام جیت کا سفر کے نام سے موسوم جشن فتح کی تقریبات امریکہ میں آئندہ سال 18 اپریل سے شروع ہونگی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) دوہزارنوکے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی فتح کاجشن پہلی بار امریکہ میں منایاجائے گا۔۔۔ ایمیکس اورگائیڈینس اینڈ کیئرفاونڈیشن کے اشتراک سے2009 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی چیمپئن ٹیم کے کھلاڑیوں کو 2024 ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل امریکہ کا دورہ کروایا جائے گا۔۔۔ فاتح کپتان یونس خان کی قیادت میں جیتنے والی ٹیم کے اسٹار کھلاڑی شاہد آفریدی ،مصباح الحق،سعید اجمل،عمرگل، عبدالرزاق،کامران اکمل،فواد عالم اور شعیب ملک سمیت دیگر ستارے امریکہ کی متعدد ریاستوں میں جلوہ گر ہونگے۔۔۔ ایمیکس ٹریول کے زیراہتمام جیت کا سفر کے نام سے موسوم جشن فتح کی تقریبات امریکہ میں آئندہ سال 18 اپریل سے شروع ہونگی
سابق کپتان یونس خان نے اپنے فاتح اسکواڈ کے ارکان اور پاکستانی نژاد امریکی انٹر نیشنل کرکٹ پروموٹر رافع علی کے ہمراہ مقامی ہوٹل میں منعقدہ پریس کانفرینس میں امریکی دورے کی تفصیلات کا اعلان کردیا
پریس بریفنگ کی تقریب میں سابق لیجنڈ کھلاڑی جہانگیر خان سابق کرکٹ کپتان راشد لطیف اور ہاکی کے لیجنڈ کھلاڑی سہیل عباس نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی
سابق کپتان یونس خان نے بتایا کہ امریکہ کے متعدد شہروں میں میٹ اینڈ گریٹ کے پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ منی کراچی قرار دئیے جانے والے امریکی شہر ہیوسٹن میں فاتح ٹیم امریکہ کی مقامی ٹیم کے ساتھ بیس بیس اوورز کا نمائشی میچ بھی کھیلے گی
شاہد خان آفریدی،عبدالرزق،سعید اجمل،عمرگل اور کامران اکمل سمیت چیمپئن ٹیم کےکھلاڑیوں نے عالمی کپ کی فتح کی کہانی اور دورےپر ہونےوالے دلچسپ واقعات شرکا کو سنائے جسے شرکا نے خوب پسند کیا
امریکی کرکٹ پروموٹر رافع علی نے کہا پاکستانی امریکی کمیونٹی 2009 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی فتح کا جشن مناکر اپنے کرکٹ ہیروز کو خراج تحسین پیش کرے گی
امریکی بزنس ٹائیکون اور کرکٹ آرگنائزر ماجد رضوی کہتے ہیں امریکہ میں جشن فتح کےانعقاد کا مقصد پاکستانی امریکیوں کی نئی نسل میں اپنے کرکٹ ہیروز کو متعارف کرانا اور ان میں کرکٹ کے شوق کو فروغ دینا بھی ہے

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش اے اور سری لنکا اے کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی، دونوں ٹیمیں دورے میں چار، چار روزہ اور چھ ون ڈے میچ کھیلیں گی

لاہور، (ویب اسپورٹس) بنگلہ دیش اے اور سری لنکا اے کی ٹیمیں اس سال بالترتیب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے