تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ایلکس ڈی مینوراور ہولگر رونے میکسیکو اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

ایلکس ڈی مینوراور ہولگر رونے میکسیکو اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

میکسیکو سٹی، (نوپ انٹرنیشنل اسپورٹس) آسٹریلیا کے نامور ٹینس سٹار ، ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن ایلکس ڈی مینوراور ڈنمارک کے ہولگر رونے اے ٹی پی میکسیکو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔دفاعی چیمپئن ایلکس ڈی مینور نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں یونانی حریف کھلاڑی سٹیفانوس کو ہرا کر اور ڈنمارک کے ہولگر رونے نے جرمن حریف کھلاڑی ڈومینک کوپفر کو شکست دے کر ایونٹ کے ٹاپ فور رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا اے ٹی پی اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے میکسیکو کے شہر اکاپولکو میں جاری ہیں۔مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں دفاعی چیمپئن ایلکس ڈی مینور نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے یونانی حریف کھلاڑی سٹیفانوس کو پہلے سیٹ میں 6-1 کی شکست کے باوجود اگلے دونوں سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 3-6 سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ایک اور میچ میں ڈنمارک کے ہولگر رونے نے جرمن حریف کھلاڑی ڈومینک کوپفر کو ٹائی بریک پر 6-7(2-7) اور6-7(0-7)سے شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ بیچ گیمز کا دوسرا روز، باکسنگ میں کراچی کے قدیر قمبرانی نے فائنل میں جگہ بنالی

کراچی، (اسپورٹس رپورٹر) کراچی ساحل سمندر پر سندھ حکومت کی جانب سے سندھ بیچ گیمز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے