تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ایف آئی ایچ فائیو سائیڈ ورلڈ کپ میں پاکستان نے پہلے میچ میں نائجیریا کا 5-11 گول سے شکست دے دی

ایف آئی ایچ فائیو سائیڈ ورلڈ کپ میں پاکستان نے پہلے میچ میں نائجیریا کا 5-11 گول سے شکست دے دی

عمان، (نوپ انٹرنیشنل اسپورٹس) ایف آئی ایچ فائیو سائیڈ ورلڈ کپ میں پاکستان نے پہلے میچ میں نائجیریا کا 5-11 گول سے شکست دیدی، کپتان رانا وحید نے ہیٹ ٹرک سمیت پانچ گول سکور کئے جبکہ عبدالحنان شاہد نے ہیٹ ٹرک سمیت چار گول سکور کئے، تفصیلات کے مطابق عمان کے شہر مسقط میں 28 تا 31 جنوری کھیلے جانے والے فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نائیجیریا کو پانچ کے مقابلہ میں گیارہ گول سے شکست دیدی۔ پاکستان کے کپتان رانا عبدالوحید اشرف نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک سمیت پانچ گول سکور کئے جبکہ عبدالحنان شاہد نے ہیٹ ٹرک سمیت چار گول سکور کئے پاکستان کی جانب سے کپتان رانا وحید نے پانچ، عبدالحنان شاہد نے چار ، ارشد لیاقت اور زکریا حیات نے ایک، ایک گول سکور کیا۔ نائیجیریا کی جانب سے سلیمان بینجمین نے دو گول جبکہ ابراہم ڈینیس، گوڈون سنڈے اور جان پیٹر نے ایک ایک گول سکور کیا ایف آئی ایچ فائیو سائی ہاکی ورلڈ کپ میں سولہ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن کو چار پول میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول اے میں پاکستان نائیجیریا، ہالینڈ ااور پولینڈ کی ٹیمیں موجود ہیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ سے بین الاقوامی شہرت یافتہ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی ملاقات، سندھ انسٹیٹیوٹ آف میوزک اینڈ پرفارمنس آرٹ جامشورو کے دورے کی دعوت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے