کراچی, (رپورٹ، ذیشان حسین) ایشین مینز اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے اویس اللہ منیر اور محمد نسیم اختر دوحہ، قطر کیلئے روانہ ہوگئے۔ ایشین مینز اسنوکر چیمپئن شپ 17 تا 24 فروری قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلی جائے گی۔ صدر پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن جاوید کریم کے مطابق اویس اللہ منیر اور محمد نسیم اختر ریفری/ منیجر نوید کپاڈیہ کے ساتھ فلائی دبئی کی فلائٹ نمبر ایف زیڈ 332 کے ذریعے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب روانہ ہوگئے۔