تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ایشین اسنوکر، پاکستان کے اویس منیر فائنل میں پہنچ گئے, سیمی فائنل میں عامر سرکوش کو زیر کردیا، نسیم اخترایونٹ سے باہر ہوگئے.

ایشین اسنوکر، پاکستان کے اویس منیر فائنل میں پہنچ گئے, سیمی فائنل میں عامر سرکوش کو زیر کردیا، نسیم اخترایونٹ سے باہر ہوگئے.

قطر, (نوپ انٹرنیشنل اسپورٹس) دوحہ، قطر میں جاری اے سی بی ایس ایشین مینز اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے اویس اللہ منیر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ منیجر پاکستان ٹیم نوید کپاڈیہ کے مطابق سیمی فائنل میں اویس منیر کا مقابلہ تجربہ کار اور دفاعی چیمپئن ایران کے عامر سرکوش سے تھا۔ پاکستانی کیوئسٹ نے بہترین اسنوکر کا مظاہرہ کرتے ہوئے مضبوط حریف کو چار، ایک سے ہرا کر انہیں مسلسل چوتھے اور مجموعی طور پر پانچویں فائنل کھیلنے سے محروم کردیا۔ اویس منیر کی جیت کا فریم اسکور ان کے حق میں 57-36، 0-80، 75-15، 67-47 اور 69-32 رہا۔ اویس منیر 2015ء کے بعد پہلے پاکستانی کیوئسٹ ہیں جنہوں نے ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔ 2015 میں پاکستان کے حمزہ اکبر نے ایونٹ کا فائنل کھیل کر ٹائٹل جیتا تھا۔ قبل ازیں کوارٹر فائنل میں اویس منیر نے ایران کے میلاد فتحپور کاشانی کیخلاف اسی مارجن سے کامیابی کے ذریعے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی جبکہ پاکستان کے محمد نسیم اختر کو قطر کے علی العبیدی نے دلچسپ مقابلے میں 4-3 سے شکست دے کر مقابلے سے باہر کر دیا۔ اویس منیر کا مقابلہ فائنل میں دوسرے سیمی فائنل کے فاتح کیوئسٹ سے ہوگا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

رب نواز خان مہوٹہ کے ڈیرہ خان حویلی میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا

کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) کمالیہ کے نواحی چک نمبر 268 گ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے