تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ایشین اسنوکر، محمد نسیم اختر کی پری کوارٹر فائنل میں رسائی

ایشین اسنوکر، محمد نسیم اختر کی پری کوارٹر فائنل میں رسائی

قطر, (نوپ انٹرنیشنل اسپورٹس) دوحہ، قطر میں جاری اے سی بی ایس ایشین مینز اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد نسیم اختر نے پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ منیجر پاکستان ٹیم نوید کپاڈیہ کے مطابق محمد نسیم اختر سنسنی خیز مقابلے میں پنکج ایڈوانی (بھارت) سے تین کے مقابلے میں چار فریمز سے ہار گئے تاہم محمد نسیم نے ابتدائی دو میچز جیت کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ پنکج ایڈوانی کی جیت کا فریم اسکور ان کے حق میں 66-54، 71-64، 71-85، 28-74، 8-75، 69-21 اور 75-57 رہا۔ پاکستان کے اویس اللہ منیر نے سعودی عرب کے زیاد القبانی کو 4-0 سے آؤٹ کلاس کر دیا، ان کی جیت کا فریم اسکور ان کے حق میں 66-24، 79-0، 96-11 اور 72-10رہا۔ میچ کے دوران انہوں نے 57، 75 اور 58 کے دلکش بریک بھی کھیلے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش اے اور سری لنکا اے کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی، دونوں ٹیمیں دورے میں چار، چار روزہ اور چھ ون ڈے میچ کھیلیں گی

لاہور، (ویب اسپورٹس) بنگلہ دیش اے اور سری لنکا اے کی ٹیمیں اس سال بالترتیب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے