کراچی، (نوپ انٹرنیشنل اسپورٹس) دوحہ، قطر میں جاری اے سی بی ایس ایشین مینز اسنوکر چیمپئن شپ میں اویس اللہ منیر کا شاندار129 کا بریک کھیلنے کے باوجود وہ ایرانی کیوئسٹ سے ہار گئے۔ منیجر پاکستان ٹیم نوید کپاڈیہ کے مطابق ایران کے علی قراگوزلو نے پاکستان کے اویس اللہ منیر کو 4-3 سے شکست دے دی، علی کی جیت کا فریم اسکور ان کے حق میں 08-74 (74)، 69-40، 0-129 (129)، 73-67، 37-73، 61-15 اور 60-47 رہا۔ پاکستان کے محمد نسیم اختر نے سعودی عرب کے ایمن المری کیخلاف 4-2 سے کامیابی حاصل کی۔ نسیم کی جیت کا فریم اسکور ان کے حق میں 22-69، 65-06، 46-79، 78-26، 61-51 اور 64-07 رہا۔