ایس- او- اے کے صدر سردار محمد بخش خان مہر کو اینٹی کرپشن اور اسپورٹس کے محکمےکا قلمدان ملنے پر سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر جنید علی شاہ اور سیکرٹری جنرل احمد علی راجپوت کی جانب سے مبارکباد
Dr.Ghulam Murtaza مارچ 14, 2024 اہم خبریں, پاکستان, سندھ, کراچی, کھیل 22 Views
کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر جنید علی شاہ اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل احمد علی راجپوت کی جانب سے اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے تمام ایسوسی ایشنز کے صدرو، سیکرٹریز اور ممبرز کی جانب سے سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سردار محمد بخش خان مہر کو اینٹی کرپشن اور اسپورٹس کے محکمےکا قلمدان ملنے پر مبارک باد پیش کی اور احمد علی راجپوت نے کہا کہ سندھ میں ایک بار پھر سے کھیلوں کا سفر شروع هو گا جہاں روکا تھا اور ان کی سرپرستی و سربراہی میں صوبہ سندھ اس بار قومی گیمز کا میزبان بننے جا رہا ہے۔
انشااللہ اس بار کراچی میں ہونے والے 35یوں نیشنل گیمز سردار محمد بخش خان مہر کی قیادت میں منظم انداز میں انعقاد کی تاریخ رقم کرینگے۔