تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ایبٹ آباد اور کراچی وائٹس نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

ایبٹ آباد اور کراچی وائٹس نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ایبٹ آباد نے پشاور کو7 وکٹوں سے شکست دے کر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا جہاں اس کا مقابلہ کراچی وائٹس اور راولپنڈی کے درمیان ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا ایبٹ آباد کی جیت میں شہاب خان کی پانچ وکٹوں جبکہ سجاد علی اور فخرزمان کی جارحانہ نصف سنچریوں نے اہم کردار ادا کیا۔ فائنل اتوار کی شب نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ہفتے کے روز نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں ایبٹ آباد نے ٹاس جیت کر پشاور کو بیٹنگ دی جو 19.2 اوورز میں 169 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اسراراللہ نے 34 گیندوں پر 73 رنز اسکور کیے جس میں 10 چوکے اور3 چھکے شامل تھے۔اس اننگز میں دوسرا بڑا اسکور 19 رنز سجاد ابراہیم کے تھے۔ افتخار احمد بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
شہاب خان نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 33 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔ اس ٹورنامنٹ میں یہ دوسرا موقع ہے کہ انہوں نے کسی میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں ۔انہوں نے فاٹا کے خلاف بھی پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں فیاض خان اور عاقب خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جواب میں ایبٹ آباد نے 17.5اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور کرلیا سجاد علی اور فخرزمان کی پہلی وکٹ کی شراکت میں بننے والے 113 رنز نے ایبٹ آباد کی جیت کو آسان کردیا سجاد علی صرف 29گیندوں پر ایک چوکے اور 7 چھکوں کی مدد سے 57 رنز بناکر آؤٹ ہوئے فخرزمان نے 46گیندوں پر 79رنز اسکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے جس میں 8 چوکے اور5 چھکے شامل تھے۔
شہاب کو ان کی عمدہ بولنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں راولپنڈی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 177 رنز بنائے۔ کراچی وائٹس نے 18.1 اوورز میں چھ وکٹوں پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا راولپنڈی کی اننگز کی خاص بات کپتان عمرامین کی شاندار بیٹنگ تھی جنہوں نے 47 گیندوں پر 9 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے82 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ محمد نواز نے 35 رنز بنائے جس میں4 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے سہیل خان نے21 اور شاہنواز دھانی نے33 رنز دے کر دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ کراچی وائٹس کی جانب سے اعظم خان نے 25 گیندوں پر دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 38 رنز بنائے۔ عمیر بن یوسف نے 25 رنز بنائے جبکہ انور علی اور سہیل خان نے بالترتیب 25 اور 11 رنز بناکر اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کردیا یہ دونوں آؤٹ نہیں ہوئے۔ اعظم خان کو پلیئر آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

Pakistan National Football team faces travel disruption

Islamabad, (Nop Sports) The Pakistan National Football Team is set to play its final away …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے