تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آسٹریلیا انڈ 19 کرکٹ کہ فائنل میں انڈیا کو ہرا کر چوتھی بار عالمی چیمپئن بن گیا

آسٹریلیا انڈ 19 کرکٹ کہ فائنل میں انڈیا کو ہرا کر چوتھی بار عالمی چیمپئن بن گیا

بینونی، (نوپ انٹرنیشنل اسپورٹس) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا دفاعی چیمپئن بھارت کو 79 رنز سے شکست دیکر چوتھی بار عالمی چیمپئن بن گیا جنوبی افریقہ کے شہر بینونی میں ہونیوالے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنائے 254 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی پوری ٹیم 43.5 اوورز میں 174 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، اوپنر بلے باز آدرش سنگھ نے 47 رنز کی اننگر کھیلی، مشیر خان نے 22 ، مروگن ابھیشیک نے 42 اور نعمان تیواری نے 14 رنز بنائے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔ قبل ازیں آسٹریلیا کی جانب سے ہرجس سنگھ 55 رنز بناکر نمایاں رہے، کپتان ہیو ویبگن نے 48 اور ہیری ڈکسن نے 42 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ اولیور پیک 46 رنز کے ساتھ ناقبل شکست رہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

حکومتی اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے عوام دوست بجٹ لیکر آئیں ہیں

وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں بجٹ میں ایسے اقدامات کرنے جا رہے ہیں جس سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے