تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آسٹریلوی آل راؤنڈر ڈینئل سیمز کراچی کنگز میں شامل

آسٹریلوی آل راؤنڈر ڈینئل سیمز کراچی کنگز میں شامل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 9 کی ڈرافٹنگ مکمل ہوگئی ہے جس میں کراچی کنگز نے آسٹریلوی آل راؤنڈر کو پلاٹینیم کیٹیگری میں منتخب کیا ہے پی ایس ایل کی فرنچائز کراچی کنگز کی شاندار ٹیم میں اس سال کچھ نئے چہرے نظر آئیں گے جس میں آسٹریلیا کے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے آل راؤنڈر کھلاڑی ڈینئل سیمز بھی شامل ہیں آسٹریلوی آل راؤنڈر ڈینئل سیمز کو کراچی کنگز نے پلاٹینیم کیٹیگری میں منتخب کیا ہے، ان کی ٹیم میں موجودگی سے کراچی کنگز کے فینز کو اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا آل راؤنڈر ڈینئل سیمس کی ٹی ٹوئنٹی کارکردگی شاندار رہی ہے، مجموعی طور پر 149 میچوں میں انہوں نے 180 وکٹیں لیں جبکہ 1700 رنز بھی بنائے ہیں، انہوں نے اپنی شاندار کارکردگی سے ٹیم کو کئی بار جیت سے ہمکنار کیا۔ اب تک وہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سات بار پچاس رنز کا ہندسہ عبور کر چکے ہیں جبکہ بطور گیند باز چھ بار ایک اننگز میں چار وکٹیں لینے کا کارنامہ سرانجام دےچکے ہیں۔
آسٹریلوی آل راؤنڈر نے دسمبر 2020 میں آسٹریلیا کے لئے انٹرنیشنل کرکٹ کا ڈیبیو کیا اور عالمی سطح پر اپنی شناخت بنائی، گیم چینجر کھلاڑی 10 میچز میں آسٹریلیا کے لئے کھیل چکے ہیں اور بین ال اقوامی کرکٹ میں 170 کے اسٹرائیک ریٹ سے 106 رنز اور 7 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں اپنے اعداد و شمار سے ہٹ کر سیمز کراچی کنگز کی پر جوش کرکٹ کرکٹ فلاسفی کا ایک مجسم روپ ہیں۔ کراچی کنگز میں ان کی شمولیت ٹیم کی ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 میں اپنی بالادستی قائم کرنے کے سفر میں ایک اہم باب کا کاردار ادا کر سکتی ہے۔
کراچی کنگز کے شائقین نہ صرف کنگز کو آنے والے سیزن میں ایکشن میں دیکھنے کے لیے پر جوش ہیں بلکہ وہ اس آسٹریلین آل راؤنڈر کو کراچی کنگز کی جرسی میں اپنا کھیل پیش کرتے دیکھنے کے بھی منتظر ہیں

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ سے بین الاقوامی شہرت یافتہ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی ملاقات، سندھ انسٹیٹیوٹ آف میوزک اینڈ پرفارمنس آرٹ جامشورو کے دورے کی دعوت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے