کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اویس آٹوز کرکٹ ٹیم کی مسلسل پانچویں کامیابی پاک سورتی کے ساتھ کھیلے گئے میچ میں 235 رنز کے ہدف کے تعقب میں اویس آٹوز کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اشرف، سعید، طلحہ بٹ نے شاندار بیٹنگ کی جبکہ ارشد نے میچ کا فیصلہ کن چھکا لگایا، اشرف خان، سکندر، شہزاد قادر اور عالم زیب ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔ مسلسل 5 کامیابیاں سمیٹنے والی ٹیم اویس آٹوز کے کپتان طلحٰہ بٹ کا کہنا تھا کہ اسی لگن سے کھیلتے ہوئے کھلاڑیوں میں جذبے کو دیکھ کے ایسا لگتا ہے آنے والے وقت میں ٹیلنٹڈ کھلاڑی نکل کے ملکوں قوم کا نام روشن کریں گے اور یہ وقت دور نہیں کہ اویس آٹوز کی ٹیم کراچی کی نامور ٹیموں میں شامل ہوگی