کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اویس آٹوز کی ایک اور شاندار کامیابی، سعودآباد کے پاکستان کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں ایک اویس آٹوز کے عالمزیب نے اشرف خان کے ساتھ پارٹنرشپ میں 209 بنائے جسمیں عالمزیب نے شاندار اننگ کھیلتے ہوئے 59 بالز پر150 رنز بنائے جبکہ اشرف خان 31 بالز پر 57 رن بنا سکیں،جبکہ مجموعی طور پر 20 اوورز میں 273 رنز 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر بنا سکی، دوسری جانب سرپرائز 11 کی ٹیم مقررہ اوورز میں نو کھلاڑیوں کے نقصان پر 156 رنز ہی بنا سکی۔ شاندار بالنگ کرتے ہوئے سازو اچکزئی نے اپنے ڈیبیو میں 35 رن دے کر 2 وکٹیں لی، طلحہ احمد بٹ نے 30 رن دے کے 2 وکٹیں، اشرف خان نے 8 رن دے کے 3 وکٹیں، شہزاد قادر نے 23 رن دے کے 1 وکٹ جبکہ شعیب شمسی نے 19 رن دے کر 1 وکٹ اپنے نام کی 170 رنز سے مخالف ٹیم کو زیر کیا عالم زیب مین آف دی میچ قرار پائے۔