تازہ ترین
Home / اہم خبریں / اولڈ مارٹن کوارٹرز کی تعمیر نو منصوبے پر عملدرآمد کیلئے سندھ اور وفاقی حکومتیں ایم او یو پر دستخط کیلئے آمادہ

اولڈ مارٹن کوارٹرز کی تعمیر نو منصوبے پر عملدرآمد کیلئے سندھ اور وفاقی حکومتیں ایم او یو پر دستخط کیلئے آمادہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے سندھ حکومت کے اربن ری بلڈنگ پلان کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اولڈ مارٹن ، کلیٹن اور جہانگیر کوارٹرز کے خالی پلاٹوں پر بڑی عمارتوں کی تعمیر سے متعلق وفاقی وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت (MOU) پر دستخط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بات وزیر اعلیٰ سندھ کی وفاقی وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے ہونے والی ملاقات میں سامنے آئی۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر شہزاد بنگش نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی جبکہ وزیراعلیٰ کی معاونت میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیئرمین پی اینڈ ڈی شکیل منگنیجو، سیکریٹری بلدیات منظور شیخ، ڈی جی پی اینڈ ڈی اسد ضامن اور دیگر نے کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے شہروں کی بحالی/تعمیر نو کے منصوبے پر کام کرنے کا آغاز کرلیا ہے جس کے تحت مارٹن، کلیٹن، جہانگیر کوارٹرز اور پاکستان کوارٹرز کے خالی پلاٹوں پر بڑے پلازے بنائے جائیں گے جو کہ خستہ حالی شکار ہیں ۔ جسٹس باقر نے کہا کہ یہ پرانے کوارٹرز ڈسٹرکٹ ایسٹ اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کے سنگم پر 240 ایکڑ رقبے پر قائم کیے گئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 1959 میں دارالحکومت کی منتقلی کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے کوارٹرز کی مناسب دیکھ بھال نہیں کی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد وفاقی ملازمین نے سرکاری رہائش گاہ خالی نہیں کی نیز انکے بچوں اور کچھ دیگر لوگوں نے گھروں کے آس پاس کھلی جگہوں پر تجاوزات بھی کر رکھی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہروں کی بحالی کے منصوبے کا خاص مقصد رہائشی سوسائٹیز کو بہتر بنانا، انفراسٹرکچر اور عوامی خدمات کو بہتر بنانا، علاقوں میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ اور نئی ملازمتیں اور معاشی مواقع پیدا کرنا ہے۔ وفاقی سیکرٹری ہاؤسنگ نے بھی اسی طرح کے منصوبے کا اشتراک کیا اور آخر میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سندھ حکومت اور وفاقی حکومت کے درمیان ایک ایم او یو پر دستخط کیے جائیں تاکہ اس منصوبے کو آگے بڑھایا جا سکے۔ وزیراعلیٰ نے اپنی ٹیم کو ہدایت کی کہ وہ مفاہمت نامے کا مسودہ تیار کرے اور اسے وفاقی حکومت کے ساتھ شیئر کرے تاکہ آئندہ دو ہفتوں میں اس پر دستخط ہوسکیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ بیچ گیمز کا دوسرا روز، باکسنگ میں کراچی کے قدیر قمبرانی نے فائنل میں جگہ بنالی

کراچی، (اسپورٹس رپورٹر) کراچی ساحل سمندر پر سندھ حکومت کی جانب سے سندھ بیچ گیمز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے