کراچی، (نوپ اسپورٹس) اولمپیئن اصلاح الدین و ڈاکٹر شاہ ہاکی اکیڈمی رمضان المبارک فائیو اے سائیڈ گرلز اینڈ بوائز انٹرا اکیڈمی ہاکی لیگ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کا اعلان کردیا گیا، ٹورنامنٹ کا آغاز رمضان کے پہلے عشرے سے ہوگا، ٹورنامنٹ میں گرلز اینڈ بوائز کی چھے، چھے ٹیمیں شرکت کرینگی، ٹیموں کے کھلاڑیوں اور کپتانوں کے ناموں کا اعلان قرعہ اندازی نے ذریعے کیا گیا، جس کی نگرانی اکیڈمی کے ہیڈ کوچ اولمپیئن سید سمیر حسین نے کی، اس موقع پر سید آل حسن، میڈم سعیدہ خانم، سید صغیر حسین، واصف رضا، راشد یعقوب اور اسد ظہیر بھی موجود تھے. گرلز اینڈ بوائز کی چھے، چھے ٹیموں میں، IMHA ٹائیگرز، IMHA ایگلز، IMHA ہاکس، IMHA بلز، IMHA لائنز اور IMHA وولوز شامل ہیں. گرلز میں IMHA ٹائیگرز ٹیم کی کپتانی اُمنہ فاطمہ خان کرینگی، اسی طرح IMHA ایگلز کی کپتانی عمیمہ خان، IMHA ہاکس کی کپتانی علیشبا نرمین، IMHA بلز کی کپتانی فاطمہ نور، IMHA لائنز کی کپتانی مقدس رفیق اور IMHA وولوز کی کپتانی سندس صدیقی کرینگی. بوائز میں IMHA ٹائیگرز کی کپتانی محمد عثمان کرینگے، اسی طرح IMHA ایگلز کی کپتانی بلاول ، IMHA ہاکس کی کپتانی علیشبا عیسی، IMHA بلز کی کپتانی واجد ، IMHA لائنز کی کپتانی علی عباس اور IMHA وولوز کی کپتانی محمد صدیق کرینگے .