تازہ ترین
Home / بین الاقوامی / اولمپک کوالیفائر ایونٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم نے سیمی فائینل میں رسائی حاصل کر لی۔ پاکستان اور ملائشیا کے مابین میچ 3-3 گول سے برابر

اولمپک کوالیفائر ایونٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم نے سیمی فائینل میں رسائی حاصل کر لی۔ پاکستان اور ملائشیا کے مابین میچ 3-3 گول سے برابر

عمان، (نوپ انٹرنیشنل اسپورٹس) عمان میں جاری اولمپک کوالیفائر ایونٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم نے سیمی فائینل میں رسائی حاصل کر لی۔ پاکستان اور ملائشیا کے مابین میچ 3-3 گول سے ڈراء، پاکستان نے پول میں 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے درجے پر رہتے ہوئے سیمی فائینل میں جگہ بنالی۔ صدر پی ایچ ایف میر طارق حسین بگٹی کی جانب سے پاکستان ٹیم سمیت پوری قوم اور وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ کو مبارکباد، عماد شکیل بٹ مین آف دی میچ قرار پائے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے اولمپک کوالیفائرایونٹ میں سیمی فائینل میں جگہ بنالی، پاکستان اور ملائشیا کے مابین پول کا آخری میچ 3-3 گول سے ڈراء رہا۔ ملائشیا کی جانب سے صاری فطری،ابوکمال اور فرحان اشعری نے گول کئے جبکہ پاکستان کی جانب سے سفیان خان نے پینلٹی کارنر جبکہ عماد شکیل بٹ اور رانا عبدالوحید نے فیلڈ گول سکور کئے۔ پاکستان ہاکی ٹیم پول میں چار پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ جبکہ برطانوی ٹیم پول میں پہلے نمبر پر رہی۔ پول بی میں جرمنی پہلے اور نیزی لینڈ دوسرے نر پر موجود ہے۔ پاکستان کے کپتان عماد شکیل بٹ مین آف دی میچ قرار پائے۔ پاکستان کے گول کیپر عبداللہ اشتیاق خان نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کئی یقینی گول بچائے ۔ عبداللہ اشتیاق خان نے ملائشیا کے خلاف پینلٹی سٹروک روک کر پاکستان کی سیمی فائینل تک رسائی میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان جرمنی کے خلاف 20 جنوری کو پاکستانی وقت کے مطابق 21:30 بجے اولمپک کوالیفائر کا سیمی فائینل کھیلے گا۔ صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن میر طارق حسین بگٹی نے پاکستان ہاکی ٹیم کی اولمپک کوالیفائر کے سیمی فائینل میں پہنچنے پر پاکستان ہاکی ٹیم سمیت پوری قوم اور بالخصوص وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ ، وفاقی وزیر فواد حسن فواد وزارت بین الصوبائی رابطہ اور ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ شعیب کھوسو کو بھی مبارکباد پیش کی ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

آئینی ترامیم اور ڈی ڈے ! ۔۔۔ تحریر : تصدق حسین

کہانی کے سب کردار ایک دوسرے کے سامنے آ چکے ہیں۔ ہدایت کار، کہانی کار، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے