تازہ ترین
Home / اہم خبریں / انگلینڈویمن نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ ویمن کو 15رنز سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی

انگلینڈویمن نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ ویمن کو 15رنز سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی

نیلسن، (نوپ انٹرنیشنل اسپورٹس) انگلینڈویمن نے دوسرے ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچ میں نیوزی لینڈ ویمن کو 15رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی انگلش خواتین ٹیم کی کپتان ہیتھر نائٹ نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں ۔ ہیتھر نائٹ نے مسلسل دوسرے میچ میں مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم 150 رنز ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 134رنز بناسکی۔ جمعہ کو سیکسٹن اوول، نیلسن میں کھیلے گئے پانچ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں میزبان خواتین ٹیم کی کپتان سوزی بیٹس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بناکر نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 150 رنز کا ہدف دیا۔کپتان ہیتھرنائٹ نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے ناقابل شکست 56 رنز کی اننگز کھیلی،دیگر کھلاڑیوں میں ٹامی بیومونٹ 19 ، شارلٹ ڈین 16،ڈینیئل گبسن 14، سارہ گلین ناقابل شکست 13 جبکہ مایا بائوچیر نے 12 رنزبنائے۔ نیوزی لینڈ کی سوفی ڈیوائن اور روزمیری مائر نے دو، دو جبکہ جیس کر ،فران جونز اور لیہ طہہو نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا جواب میں برطانوی بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث میزبان نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم مطلوبہ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 134 رنز بناسکی نیوزی لینڈ ٹیم کی امیلیا کیر44 رنز بناکر نمایاں رہی ۔کپتان سوزی بیٹس نے 19 رنز بنائے۔انگلینڈ کی لارین بیل اور شارلٹ ڈین نے 2،2 جبکہ ڈینیئل گبسن،لنسی سمتھ اور سارہ گلین نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ یوں انگلینڈ کی ویمن ٹیم نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں میزبان نیوزی لینڈ کو 15 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔ برطانوی ویمن ٹیم کی کپتان ہیتھر نائٹ کو عمدہ بیٹنگ پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ: تاوان کے لئے اغواء کئے گئے رفیق نامی شخص کو تاوان نہ ملنے کی وجہ سے قتل کرکے لاش نہر میں پھینک دی گئی۔

چار روز قبل اغواء ہونیوالے محلہ مقبول کالونی کے رہائشی 45 سالہ محمد رفیق بھٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے