انڈیا نے افغانستان کو تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں سپر اوور میں سنسنی خیز مقابلےکے بعد شکست دے دی
Dr.Ghulam Murtaza جنوری 18, 2024 اہم خبریں, بین الاقوامی, کھیل 7 Views
بنگلور، نوپ اسپورٹس) بھارت نے افغانستان کو تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں سپر اوور میں شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کردیا، بھارت کے 213 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنا کر میچ ٹائی کردیا، سپر اوور میں افغانستان کے 17 رنز کے جواب میں بھارت نے 16 رنز بنا کر میچ کو ایک مرتبہ پھر سپر اوور کی طرف موڑ دیا، دوسرے سپر اوور میں بھارت کے 12 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم 2 رنز بنا پائی، بھارتی کپتان روہت شرما کو 69 بالوں پر 121 رنز کی ناٹ آئوٹ اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا بدھ کے روز ایم چناسوامی سٹیڈیم بنگلور میں کھیلے گئے ٹی ٹونٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے، بھارت نے اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن انداز میں کیا جب اس کے ابتدائی چار مستند بلے باز 22 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے اس موقع پر کپتان روہت شرما نے رینکو سنگھ کے ساتھ مل کر سکور کو آگے بڑھانا شروع کیا اور پانچویں وکٹ کی شراکت میں 190رنز بنا کر اپنی ٹیم کو بڑے سکور تک پہنچا دیا، کپتان روہت شرما نے 69 بالوں پر 8 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 121 رنز اور رینکو سنگھ نے 39 بالوں پر 69 رنز کی ناٹ آئوٹ اننگز کھیلی۔ بھارتی اننگز کی خاص بات کہ میزبان ٹیم کے بیٹرز نے اننگز کے آخری دو اوورزمیں 58 رنز بنا کر ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔ افغان بائولر فرید احمد نے 3 اور عظمت اللہ عمرزئی نے ایک وکٹ حاصل کی بھارت کے 213رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں افغانستان ٹیم نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنا کر میچ ٹائی کردیا۔ ہدف کے تعاقب میں افغان اوپنرز نے اپنی ٹیم کو 93 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا، رحمان اللہ گرباز اور کپتان ابراہیم زادران نصف سنچریاں سکور کرنے کے بعد آئوٹ ہوئے، محمد نبی نے 16 بالوں پر 34 رنز کی اننگز کھیلی، گلبدین نائب نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 23 بالوں پر 55 رنز کی ناٹ آئوٹ اننگز کھیل کر میچ ٹائی کروایا سپر اوور میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو فتح کے لئے 17 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں بھارت مقررہ 6 بالوں پر 16 رنز بنا کر میچ کو ایک مرتبہ پھر سپر اوور کی طرف موڑ دیا، دوسرے سپر اوور میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کو 12 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں افغان ٹیم محض دو 2 رنز پر آئوٹ ہوگئی