تازہ ترین
Home / اہم خبریں / انڈر19 ایشیا کپ: پاکستان انڈر 19 نے افغانستان انڈر19 کو 83 رنز سے ہرادیا

انڈر19 ایشیا کپ: پاکستان انڈر 19 نے افغانستان انڈر19 کو 83 رنز سے ہرادیا

دبئی، (نوپ اسپورٹس) پاکستان انڈر19 نے افغانستان انڈر 19 کو اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں 83 رنز سے شکست دے دی یہ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان انڈر19 ٹیم کی مسلسل تیسری کامیابی ہے۔اس سے قبل وہ نیپال انڈر19 کو 7 وکٹوں سے اور انڈیا انڈر19 کو 8 وکٹوں سے ہراچکی ہے منگل کے روز آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان انڈر 19 نے ٹاس جیت کر پاکستان انڈر19 کو بیٹنگ دی پاکستان انڈر19 ٹیم 48 اوورز میں 303 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جواب میں افغانستان انڈر19 ٹیم 48.4اوورز میں 220 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی پاکستان انڈر 19 کے اوپنرز شامل حسین اور شاہ زیب خان نے اپنی ٹیم کو 115 رنز کا اچھا اسٹارٹ دیا۔
شاہ زیب خان 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے79 رنز بناکر آؤٹ ہوئے شامل حسین نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 54 گیندوں پر 75 رنز کی اننگز کھیلی جس میں5 چھکے اور 7چوکے شامل تھے۔انہیں پلیئر آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا ریاض اللہ نے5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 73 رنز اسکور کیے انڈیا انڈر 19 کے خلاف سنچری بنانے والے اذان اویس نے تین چوکوں کی مدد سے20 رنز بنائے افغانستان انڈر19 کی طرف سے فریدون داؤدزئی اور بشیر احمد نے تین تین وکٹیں حاصل کیں افغانستان انڈر 19 کی اننگز میں نعمان شاہ چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 54 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے پاکستان کے بولرز کی عمدہ بولنگ نے افغانستان کی ٹیم کو کسی بھی موقع پر حاوی نہیں ہونے دیا پاکستان انڈر19 کی طرف سے عبید شاہ نے 19 اور طیب عارف نے 51 رنز دے کر تین تین وکٹیں حاصل کیں ۔ اپنا پہلا انڈر 19 ون ڈے کھیلنے والے خبیب خلیل نے 45 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

Pakistan National Football team faces travel disruption

Islamabad, (Nop Sports) The Pakistan National Football Team is set to play its final away …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے