تازہ ترین
Home / اہم خبریں / انٹر کالج رمضان T-20 کپ: گورنمنٹ کالج 36 بی اور جناح کالج کی کامیابی

انٹر کالج رمضان T-20 کپ: گورنمنٹ کالج 36 بی اور جناح کالج کی کامیابی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعاون اور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام منعقد کردہ انٹر کالج رمضان T-20 کپ نائٹ کرکٹ میچز میں گزشتہ روز مزید دو میچز کا فیصلہ ہوگیا۔ آئی بی اے کراچی یونیورسٹی گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں گورنمنٹ کالج 36 بی لانڈھی نے دی سٹی اسکول کو 14 رنز سے ہرا دیا۔ گورنمنٹ کالج 36 بی لانڈھی نمبر 4 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 134 رنز بنائے۔ محمد شاہ میر خان نے 40 اور عبداللہ نے 32 رنز بنائے۔ حمزہ خان نے 3 اور ہارس فرحان نے 2 وکٹ لئے ۔جواب میں دی سٹی اسکول نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بنائے۔ محمد ابراہیم نے 41 اور حمزہ قریشی نے 33 رنز بنائے۔ سیف اللہ خان اور ہارس فرحان نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ کھیل کے اختتام پر سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد محمد شاہ میر خان کو پلیئر آف دی میچ کا ایورڈ دیا۔ عید گاہ گراؤنڈ ناظم آباد پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں گورنمنٹ جناح کالج نے گورنمنٹ دہلی کالج کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا ۔ گورنمنٹ دہلی کالج کی پوری ٹیم 28 رنز بنا کر آوٹ ہوگئ۔ نعیم گل نے 10 رنز دیکر 5 اور عبداللہ اشفاق نے بغیر کوئی رن دیے 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں گورنمنٹ جناح کالج نے بغیر کسی نقصان کے31 رنز بنا لئے۔محمد رضوان نے ناقابل شکست 22 رنز بنائے۔نعیم گل کو پلیر اف دی میچ قرار دیا گیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش اے اور سری لنکا اے کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی، دونوں ٹیمیں دورے میں چار، چار روزہ اور چھ ون ڈے میچ کھیلیں گی

لاہور، (ویب اسپورٹس) بنگلہ دیش اے اور سری لنکا اے کی ٹیمیں اس سال بالترتیب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے