کراچی, (رپورٹ، ذیشان حسین) نیشنل رنگ بال اکیڈمیY.M.C.Aکراچی میں سندھ رنگ بال اسوسی ایشن نے پاکستان رنگ بال فیڈریشن کے تعاون سے انٹر اسکول گرلز رنگ بال ٹورنامنٹ2023کا انعقاد کیا۔ جس میں کانونٹ آف جیزز اینڈ میری اسکول کلفٹن کی 2 ٹیمیں NJV، اسکول،سینٹ پال اسکول کی2 ٹیمیں،وائی ایم سی اسکول کی دو ٹیمیں،کراچی کیڈٹ اسکول اور نیشنل رنگ بال اکیڈیمی کی ٹیموں نے مقابلے میں حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل کانونٹ آف جیزز اینڈ میری اسکول کلفٹن اور نیشنل رنگ بال اکیڈیمی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔میچ کے آخر میں کانونٹ آف جیزز اینڈ میری اسکول کی ٹیم فاتح قرار پائی۔
اس ٹورنامنٹ کے افتتاحی مہمان خصوصی جناب الطاف حسین ساریو (ڈپٹی کمیشنر ساؤتھ) جبکہ مہمان گرامی میں احمد علی راجپوت (سندھ اولمپک ایسوسی ایشن)،جناب اشفاق احمد (چیئرمین سندھ رنگ بال ایسوسی ایشن)،فرید علی (ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ساؤتھ)،مس راشدہ گل (سیکرٹری سندھ رنگ بال ایسوسی ایشن) محمد اجمل (صدر پاکستان رنگ بال فیڈریشن)، رشید گل (سیکریٹری پاکستان رنگ بال فیڈریشن)،مس نبیلہ جونیجو (کانونٹ آف جیزز اینڈ میری اسکول کلفٹن)،بابر پال (سیکرٹری اسپورٹس وائی ایم سی کراچی)، مس مونا ڈسلوا (پرنسپل سینٹ پال اسکول صدر)،ناصر منظور (ڈپٹی سیکرٹری سندھ رنگ بال ایسوسی ایشن)،ہیری چارلس (اکاؤنٹس آفیسررنگ بال سندھ) تھے۔سیمی فائنل کی مہمان خصوصی میڈم ارم رند (پروجیکٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ) تھیں۔ٹورنامنٹ کے فائنل میں مہمان خصوصی جناب لیفٹیننٹ کرنل آفتاب حسین ملک تھے۔ جبکہ مہمان گرامی میں جاوید اختر کیانی (گروپ میڈیا منیجرمیڈی کیم گروپ)،ڈاکٹر ثناء تنویر،عظیم عقیلی،عمران سیدات،میڈم فرزانہ موسیٰ خانانی،فیض علی (ٹیریٹری سیلز منیجرکونٹینینٹل بسکٹ) تھے مہمان خصوصی نے جیتنے والی ٹیم کو مبارک باد دی اور رنگ بال کھیل کے فروغ کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
Home / اہم خبریں / انٹر اسکول گرلز رنگ بال ٹورنامنٹ 2023 کی ٹرافی کانونٹ آف جیزز اینڈ میری اسکول کلفٹن کے نام