تازہ ترین
Home / اہم خبریں / انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ 15 تا 21 جنوری عمان میں کھیلا جائے گا۔

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ 15 تا 21 جنوری عمان میں کھیلا جائے گا۔

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین ) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ 15 تا 21 جنوری عمان میں شرکت کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں تربیتی کیمپ جاری ہے۔ کیمپ منیجر اولمپیئن شہباز احمد سینئر کے علاؤہ کوچز پینل میں اولمپیئن شفقت ملک،اولمپیئن کاشف جواد اور ویڈیو انالسٹ ابوزر امراؤ موجود ہیں مزکورہ ایونٹ میں نیوزی لینڈ ، ملائشیا، کینیڈا ، چلی اور چین کی ٹیمیں شامل ہونگی۔عمان میں منعقدہ ایونٹ میں شامل ٹیموں کو دو پول میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول اے میں انگلینڈ ،ملائشیا، پاکستان اور چین کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ پول بی میں جرمنی، نیوزی لینڈ، کینیڈا اور چلی کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ایف آئی ایچ نے مختلف ممالک میں پول ترتیب دیکر اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کے ایونٹس منعقد کئے ہیں۔پاکستان کو پول اے میں رکھا گیا ہے ہر ایونٹ سے ٹاپ تین ٹیمیں اولمپک کیلئے کوالیفائی کرنے کی اہل ہونگی.

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

اسٹیٹ بینک میوزیم اینڈ آرٹ گیلری کے ٹریولنگ نمائش میں جوجٹسو کے مظاہرے نے ناظرین کو مسحور کردیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسٹیٹ بینک میوزیم اور پاکستان جاپان کلچرل ایسوسی ایشن سندھ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے