تازہ ترین
Home / اہم خبریں / انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ 15 تا 21 جنوری عمان میں منعقد ہوگا

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ 15 تا 21 جنوری عمان میں منعقد ہوگا

لاہور، (نوپ اسپورٹس) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ 15 تا 21 جنوری عمان میں منعقد ہوگا۔ مزکورہ ایونٹ میں شرکت کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں 24 نومبر سے تربیتی کیمپ کا آغاز ہوگا۔پی ایچ ایف کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تمام کھلاڑیوں کو 24 نومبر کو شام 4 بجے کیمپ کمانڈنٹ و منیجر اولمپیئن شہباز احمد سینئر کو رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔ کیمپ منیجر اولمپیئن شہباز احمد سینئر کے علاؤہ کوچز پینل میں اولمپیئن شفقت ملک،اولمپیئن کاشف جواد اور ویڈیو انالسٹ ابوزر امراؤ شامل ہیں۔

تربیتی کیمپ کیلئے منتخب کھلاڑیوں میں گول کیپرز:
1. اکمل حسین – (واپڈا) 2. عبداللہ اشتیاق خان – (ماڑی پیٹرولیم) 3. وقار – (واپڈا) 4. بلال خان – (بلوچستان) 5. منیب الرحمان‘ (پنجاب)

ڈیفنڈرز:
1. محمد عبداللہ(ماڑی پیٹرولیم) 2. . بلال اسلم -( کسٹم)
3. رضوان علی – (پنجاب) 4. سمین احمد -( سرگودھا) 5. متین احمد -(واپڈا)

مڈفیلڈرز:
1. اسامہ بشیر – (ایئر فورس) 2. ابوبکر محمود – (نیشنل بینک) 3. معین شکیل – (واپڈا) 4. حماد انجم – (واپڈا) 5. تظیم الحسن – (واپڈا) 6. عدیل لطیف -(کسٹم) 7. جنید منظور – (نیشنل بینک) 8. بابر سادات – (کراچی) 9. فہیم خان – (سندھ پولیس) 10. ندیم رزاق – (واپڈا)

فاروڈز:
1. رانا عبدالوحید – (واپڈا) 2. افراز – (ماڑی پیٹرولیم) 3. رومان – (واپڈا) 4. وقار علی – (ماڑی پیٹرولیم) 5. ایم عمر بھٹہ – (واپڈا) 6. عمیر ستار – (ماڑی پیٹرولیم) 7. احمد ندیم – (پنجاب) 8. احسان الٰہی – (پنجاب) 9. احمد رضا – (پنجاب) 10. سلمان رزاق -( واپڈا) 11. سمیع اللہ – (پنجاب) 12. عبدالقادر – (دادو) 13. حارث سرور – (سکھر ) 14. ارسلان حیدر – (کراچی) 15. نعمان خان – (کراچی) 16. عثمان علی – (پنجاب پولیس) 17. علی حاشر – (ماڑی پیٹرولیم) 18. اعجاز احمد – (واپڈا) 19. شیروز خان – (رینجرز)

مزکورہ ایونٹ میں پاکستان کے علاؤہ انگلینڈ ،جرمنی، نیوزی لینڈ ، ملائشیا، کینیڈا ، چلی اور چین کی ٹیمیں شامل ہونگی۔عمان میں منعقدہ ایونٹ میں شامل ٹیموں کو دو پول میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول اے میں انگلینڈ ،ملائشیا، پاکستان اور چین کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ پول بی میں جرمنی، نیوزی لینڈ، کینیڈا اور چلی کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ایف آئی ایچ نے مختلف ممالک میں پول ترتیب دیکر اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کے ایونٹس منعقد کئے ہیں۔پاکستان کو پول بی میں رکھا گیا ہے ہر ایونٹ سے ٹاپ تین ٹیمیں اولمپک کیلئے کوالیفائی کرنے کی اہل ہونگی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ سے بین الاقوامی شہرت یافتہ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی ملاقات، سندھ انسٹیٹیوٹ آف میوزک اینڈ پرفارمنس آرٹ جامشورو کے دورے کی دعوت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے