کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) کراچی میں اپنے کیمپس میں ایچ ای سی انٹروارسٹی زون "ایم” بیڈمنٹن (بوائز) چیمپئن شپ 2023-24 کی میزبانی کرے گا جو 19 سے 21 دسمبر 2023 تک شیڈول ہے تقریباً 13 یونیورسٹیوں کی شرکت کے ساتھ۔ ٹورنامنٹ کے میچوں کے ڈراز 18 دسمبر 2023 کو ہوں گے۔ اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی یونیورسٹیز میں ائی او بی ایم، آئی بی اے، میٹھ، این ای ڈی، انڈس، نیوپورٹ، ڈی ایچ اے سوفا، سر سید، سلیم حبیب، پاک کیٹ، اے کے یو، داؤ یونیورسٹی ہیلتھ اینڈ سائنس، حبیب یونیورسٹی شامل ہے اس باوقار چیمپئن شپ کا انعقاد IoBM میں اسپورٹس اینڈ اسٹوڈنٹ افیئرز سوسائٹی نے کرنا ہے ٹورنامنٹ کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے ریاض اکبر کنٹریکٹر، اسپورٹس منیجر اور شعبہ کے سربراہ نے کہا کے "IoBM کی جانب سے ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے زیراہتمام اس باوقار چیمپئن شپ کے انعقاد کا مشاہدہ کرنا واقعی خوشی کی بات ہے اس طرح کے ٹورنامنٹ ٹیم ورک کو فروغ دینے، اعتماد پیدا کرنے اور حصہ لینے والے طلباء کی ذہنی صلاحیتوں کو بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔”