کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے افتتاحی IoBM سپر لیگ (ISL 2024) کی کامیابی کے ساتھ میزبانی کی، جو کہ ایک انٹر یونیورسٹی کرکٹ چیمپئن شپ ہے سنسنی خیز فائنل میں انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (IBA) نے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) کوصرف 6 رنز کے مارجن سے شکست دے کر پہلی ISL 24 چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کر لی ِIoBM چیمپئن شپ کا آغاز 16 نومبر 2024 کو انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ میں ٹرافی اور کٹ کی تقریب رونمائی سے ہوا۔ چیمپئن شپ کے میچ 18 سے 28 نومبر 2024 تک جاری رہے، جس میں کراچی بھر کی آٹھ یونیورسٹیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 15 زبردست مقابلے دیکھنے کو ملے پہلی IoBM سپر لیگ ISL 2024 میں شامل ٹیموں میں KASBIT، سلیم حبیب یونیورسٹی، ڈیننگ یونیورسٹی، FAST، MITE، اور شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء (SZABUL) شامل تھیں۔ اس تقریب کا اہتمام IoBM کے طلباء اور کھیلوں کے امور کے شعبہ نے کیا تھا، جس میں ریاض اکبر کنٹریکٹر، منیجر اور HOD اسپورٹس اینڈ اسٹوڈنٹس افیئرز اور اسسٹنٹ منیجر حسن عرفان شامل تھے ٹورنامنٹ میں آئی او بی ایم کے یوٹیوب چینل پر لائیو سٹریم شدہ میچز پیش کیے گئے جس کی قیادت نابھن ایس کریم، میڈیا، مارکیٹنگ اور کمیونیکیشن IoBM کے سربراہ نے کی، جو پیشہ ورانہ کمنٹری، آن اسکرین گرافکس، آن گراؤنڈ تجزیہ، اور انٹرویوز کے ساتھ مکمل تھے۔ تمام پول میچز اور سیمی فائنل راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی میں جبکہ فائنل نیا ناظم آباد کرکٹ گراؤنڈ کے جگمگاتی روشنی میں کھیلا گیا فائنل میچ سے قبل ٹاس ہوا آئی بی اے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے جبکہ IoBM ہدف کا تعاقب کرنے میں ناکام رہا، مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنا سکی IBA کے مجتبیٰ سلیمان نے 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی مجتبی سلیمان کو ان کی بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا پہلی IoBM ISL 2024 چیمپئن شپ کا اختتام کئی شاندار پرفارمنز کے ساتھ ہوا, میچ اختتام پ ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے – مہیر احمد (IBA): بہترین باؤلر- محمد عمران (IoBM): بہترین فیلڈر- حارث بن طاہر (ڈیننگ یونیورسٹی آف لاء): بہترین بلے باز جبکہ بلال خالد کو (IoBM) چیمپئن شپ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔
Home / اہم خبریں / انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (IBA) پہلی IoBM سپر لیگ (ISL 2024) کے فائنل میں ِIoBM کو 6 رنز شکشت دے کر چیمپئن بن گئی،