تازہ ترین
Home / پاکستان / انتخابات میں تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کی جائے، اسلم خان، کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے مشترکہ جدوجہد کریں گے، خرم شیر زمان

انتخابات میں تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کی جائے، اسلم خان، کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے مشترکہ جدوجہد کریں گے، خرم شیر زمان

کراچی, (رپورٹ، ذیشان حسین)کراچی گرینڈ الائنس کے چیئرمین محمد اسلم خان نےپاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، وفد میں مرکزی کمیٹی کے ممبران عمران خان، یوسف امام،نائلہ صولت، عادل عباسی،ندیم عباسی،منظور شیخ و دیگر شامل تھے۔ کراچی کی صورتحال پر غور کیا اور کراچی کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے لیے ایک ساتھ جدوجہد کرنے کا اعادہ کیا۔چیئرمین کے جی اے محمد اسلم خان نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کی جائے، تمام سیاسی جماعتیں جلسے جلوس کرنے میں آزاد ہوں ، یکساں مواقع فراہم کئے جائیں، جو پارٹی کراچی کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہوگی اس کو سپورٹ کریں گے۔خرم شیر زمان نے ان کی آمد کو سراہا اور کہا کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے مشترکہ جدوجہد کریں گے، کراچی گرینڈ الائنس شہر کی بہتری کیلئے قابل ستائش اقدامات کر رہی ہے، مل کر شہر کو خوبصورت اور پرامن بنائیں گے، دونوں رہنماﺅں نے آئندہ بھی ملاقات اور لائحہ عمل بنانے کیلئے مستقبل میں بھی ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ جونیئر اسپورٹس ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام سمر اسپورٹس کیمپ کا آغاز، پہلے مرحلے میں باسکٹ بال، ہاکی، فٹبال، بیڈمنٹن اور کبڈی شامل ہیں

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ جونیئر اسپورٹس ایسوسی ایشن کے تحت جاری سمر اسپورٹس کیمپ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے