تازہ ترین
Home / اہم خبریں / امریکی ٹینس کھلاڑی مائیکل مموہ اوپن سڈ ڈی فرانس ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل

امریکی ٹینس کھلاڑی مائیکل مموہ اوپن سڈ ڈی فرانس ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل

پیرس, (نوپ انٹرنیشنل اسپورٹس) امریکی ٹینس کھلاڑی مائیکل مموہ ،اوپن سڈ ڈی فرانس ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ 26 سالہ امریکی ٹینس کھلاڑی نے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں میزبان حریف ٹینس کھلاڑی الیگزینڈر مولر کو شکست دے کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا فرانس کے مشہور شہر مونٹ پیلیئرمیں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ مونٹ پیلیئرکے سڈ ڈی فرانس ارینا میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں امریکی ٹینس کھلاڑی مائیکل مموہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان حریف کھلاڑی الیگزینڈر مولر کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 4-6 سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ہم عوام کے ہر دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے