تازہ ترین
Home / اہم خبریں / امریکا اور یورپی یونین کا روس پر اضافی پابندیاں لگانے کا اعلان

امریکا اور یورپی یونین کا روس پر اضافی پابندیاں لگانے کا اعلان

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) امریکا اور یورپ نے روس پر اضافی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ جاپانی خبررساں ادارے این ایچ کے،کے مطابق یوکرین کے خلاف جنگ اور اپوزیشن لیڈر الیکسی نوالنی کی موت کے جواب میں امریکا نے روس پر 500 سے زیادہ نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ یہ پابندیاں نوالنی کی قید سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ ساتھ روس کے مالیاتی شعبے، دفاعی صنعت اور دیگر پر عائد کی گئی ہیں۔امریکا نے جنگ میں مدد فراہم کرنے والی تقریباً 100 کمپنیوں پر نئی برآمدی پابندیاں بھی لگائی ہیں۔ تازہ ترین پابندیوں میں چین اور شمالی کوریا سے منسلک کمپنیوں، اور پہلی بار ایران کی وزارت دفاع کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ یورپی یونین نے اپنی سلسلہ وار پابندیوں کے ایک نئے مرحلے کا اعلان کیا ہے جو جنگ شروع ہونے کے بعد سے اس کا 13واں مرحلہ ہے۔ اس بار، ڈرونز اور دیگر فوجی ٹیکنالوجی تک روس کی رسائی کو مزید محدود کرنے کے ساتھ ساتھ روس کو ہتھیاروں کی فراہمی میں ملوث کمپنیوں اور افراد کو نشانہ بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ ان میں شمالی کوریا اور بیلاروس سے تعلق رکھنے والی کمپنیاں اور افراد بھی شامل ہیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

Pakistan National Football team faces travel disruption

Islamabad, (Nop Sports) The Pakistan National Football Team is set to play its final away …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے