کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 256،پنجاب اسمبلی کے 295،سندھ اسمبلی کے 129،خیبر پختونخوا اسمبلی کے 112 اور بلوچستان اسمبلی کے 48 حلقوں کےنتائج جاری کردئیے ہیں۔قومی اسمبلی اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں آزاد امیدوار، پنجاب میں مسلم لیگ ن اور سندھ اور بلوچستان میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز آگے ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے ہفتہ کی شام تک جاری کردہ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی میں 100 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے،مسلم لیگ(ن) 73 اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز 54 نشستوں کے ساتھ نمایاں رہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ نے 17 نشستیں ،پاکستان مسلم لیگ،جمیعت علماء اسلام پاکستان3،3، استحکام پاکستان پارٹی 2،بلوچستان نیشنل پارٹی 2،مجلس وحدت مسلمین اور بلوچستان نیشنل پارٹی نے ایک ایک نشست حاصل کی۔این اے 88 میں 26 پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ ہوگی اس کا نتیجہ روک دیا گیا ہے۔ایک حلقہ این اے 8 میں امیدوار کی وفات کی وجہ سے انتخاب ملتوی کردیا گیا۔این اے 62 گجرات اور بلوچستان سے این اے 251،این اے 252،این اے 253،این اے 254،این اے 258،این اے 260 اور این اے 266 کے نتائج ابھی موصول ہونا باقی ہیں۔پنجاب اسمبلی کی 296 نشستوں میں سے 295 نشستوں کے نتائج جاری کردئیے گئے ایک نشست پر نتائج کا انتظار ہے جب کہ ایک نشست پر امیدوار کی وفات کی وجہ سے پولنگ نہیں ہوئی۔ مسلم لیگ ن کو پنجاب میں 137 نشستیں ملی ہیں جب کہ 137 آزاد امیدوار کامیاب قرارپائے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کو 10،پاکستان مسلم لیگ کو 8،استحکام پاکستان پارٹی،پاکستان مسلم لیگ ضیاء اور تحریک لبیک پاکستان کو ایک ایک نشست ملی ،پی پی 266 رحیم یار خان میں امیدوار کی وفات کی وجہ سے الیکشن ملتوی کر دیئے گئے جبکہ پی پی 28 کا نتیجہ تاحال موصول نہیں ہوا۔سندھ اسمبلی کی 129 نشستوں کا نتیجہ موصول جبکہ ایک نشست پر دوبارہ پولنگ ہونا ہے سندھ میں پیپلز پارٹی 84 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے 28،آزاد امیدواروں نے 13 جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور جماعت اسلامی پاکستان نے دو دو نشستیں حاصل کیں۔خیبر پختونخوا اسمبلی کے 112 حلقوں کے نتائج موصول ہوچکے۔2 نشستوں پر الیکشن ملتوی جبکہ ایک کا نتیجہ روک لیاگیا ہے۔یہاں سے آزاد امیدواروں نے 90 نشستیں حاصل کیں۔جمیعت علماء اسلام پاکستان نے 7،مسلم لیگ ن نے 5،پاکستان پیپلز پارٹی نے 4،جماعت اسلامی پاکستان نے 2 اور عوامی نیشنل پارٹی نے ایک نشست حاصل کی بلوچستان اسمبلی کے 48 حلقوں کے نتائج موصول ہوگئے جن میں سے پاکستان پیپلز پارٹی 11 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔مسلم لیگ ن اور جمیعت علماء اسلام پاکستان نے 9،9،آزادامیدوار 5، 4,نیشنل پارٹی 3،عوامی نیشنل پارٹی 2، بلوچستان نیشنل پارٹی،بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی،حق دو تحریک بلوچستان اور جماعت اسلامی پاکستان کو ایک ایک نشست ملی۔تین نشستوں کے نتائج آنا باقی ہیں.