تازہ ترین
Home / اہم خبریں / الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا،پولنگ 9 مارچ کو ہوگی

الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا،پولنگ 9 مارچ کو ہوگی

کراچی، (نوپ نیوز) الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا،پولنگ 9 مارچ کو ہوگی۔جمعہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی 2 مارچ دوپہر 12 بجے تک جمع کروائے جاسکیں گے۔ریٹرننگ آفیسران کی جانب سے ان کی جانچ پڑتال 4 مارچ کو 10 بجے ہوگی۔امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی 5 مارچ کو12 بجے تک واپس لئے جاسکیں گے اسی روز امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔امیدوار 6 مارچ کو ریٹائر ہوسکیں گے۔پولنگ 9 مارچ کو10 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک ہوگی۔اس کے لئے پانچ پولنگ سٹیشن قائم کیے ہیں۔چاروں صوبائی اسمبلیوں کی عمارتوں میں قائم پولنگ سٹیشنوں پر صوبائی اسمبلیوں کے ارکان حق رائے دہی استعمال کریں گے۔قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ارکان کے لئے پارلیمنٹ ہائوس بطور پولنگ اسٹیشن استعمال ہوگا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ہم عوام کے ہر دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے