تازہ ترین
Home / اسلام آباد / الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کا شیڈول یکم مارچ کو جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کا شیڈول یکم مارچ کو جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔

اسلامآباد، (نوپ نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدارتی انتخاب کا شیڈول یکم مارچ کو جاری کرنے کا اعلان کیا ہے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 29 فروری کو تمام اسمبلیاں وجود میں آجائیں گی جس کے بعد صدر کے انتخاب کے لیے مطلوبہ الیکٹورل کالج کی تکمیل ہو جائے گی اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 91 ،130 کے تحت تمام اسمبلیوں کی پہلی نشست انتخابات کے بعد 21 روز میں منعقد ہونا ضروری ہے، آرٹیکل 41/4 کے تحت صدر پاکستان کا انتخاب عام انتخابات کے انعقاد کے بعد 30 روز کے اندر کروانا لازم ہے۔
اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن یکم مارچ کو صدر کے انتخاب کا شیڈول جاری کرے گا، صدر کے الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے ایک دن مقرر کیا جائے گا۔ اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ 2 مارچ دن 12 بجے تک امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی کسی بھی پریزائیڈنگ آفسر کے پاس جمع کروا سکیں گے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ہم عوام کے ہر دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے