تازہ ترین
Home / اہم خبریں / الیکشن وقت پر ہوں گے یا نہیں یہ الیکشن کمیشن ہی بتا سکتا ہے۔ مبین جمانی

الیکشن وقت پر ہوں گے یا نہیں یہ الیکشن کمیشن ہی بتا سکتا ہے۔ مبین جمانی

خیرپور، (نوپ نیوز) نگراں صوبائی وزیر بلدیات، ہائوسنگ ٹائون پلاننگ و بحالیات سندھ محمد مبین جمانی نے کہا ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں گے یا نہیں یہ الیکشن کمیشن ہی بتا سکتا ہے، ہم امانت کے طور پر آئے ہیں جب تک الیکشن نہیں ہوجاتے ہم خدمت کریں گے اور جب الیکشن ہو جائیں گے تو ہم چلے جائیں گے۔ کوٹ ڈیجی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمد مبین جمانی کا مزید کہنا تھا کہ ایران اور ہمارے تعلقات ایک ہونے چاہئے ایران میں ہماری مقدس زیارات ہیں ایران اور پاک مسلم ملک ہیں ان میں کشیدگی ختم ہونی چاہئے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ تھوڑے سے وقت میں محکمہ بلدیات میں بہتری لائیں ہیں اور ایک روڈ میپ دیا ہے، اگر آنے والے لوگ اس پر عمل درآمد کریں گے تو وہ بہتر چلائیں گے تو بہتر ہی ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر بلدیات محمد مبین جمانی نے کہا کے اگر محکمہ بلدیات کے آفسران کسی سیاسی جلسے میں یا کسی کارنر میٹنگ میں نظر آئے اور ہمیں ثبوت ملے تو کاروائی ضرور ہوگی انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کو چاہئے تھا کہ الیکشن کا شیڈول آنے کے بعد منتخب نمائیندگان کو معطل کرتے۔ ا اور سوال کے جواب میں محمد مبین جمانی نے کہا کہ عوام ووٹ کس کو دینا چاہتے ہیں اس کو وہ فیصلہ خود کریں، جو ان کے ساتھ مشکل وقت میں ساتھ تھے یا نہیں تھے وہ عوام کو پتہ ہے وہ ووٹ سوچ سمجھ کر دیں۔ انہوں نے کہا میں نے ہمیشہ انسانیت کی خاطر عوام کی خدمت کی ہے اور کرتا رہوں کا میں نے کبھی کسی سے ووٹ نہیں مانگا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ بیچ گیمز کا دوسرا روز، باکسنگ میں کراچی کے قدیر قمبرانی نے فائنل میں جگہ بنالی

کراچی، (اسپورٹس رپورٹر) کراچی ساحل سمندر پر سندھ حکومت کی جانب سے سندھ بیچ گیمز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے