کراچی، (ذیشان حسین) الجنت بالروم کراچی میں میچ میکرز ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جو نہایت کامیاب رہا۔ جس میں انتظامی امور ٹیلنٹ ٹاسک فورس کے فاونڈر عبداللہ شاہین اور اور ان کی ٹیم زنیرہ عبد الرحمان سیدہ ثوبیہ شاہ، پاک میرج بیورو آرگنائزیشن کی چیئرپرسن فرحانہ مسرور اور ان کی ٹیم جن میں نعیمہ عارف مرکزی نائب صدر فائزہ اورنگزیب مرکزی جنرل سیکرٹری فوزیہ کامران میڈیا کوارڈینیٹر نے سر انجام دئیے۔ اس ایونٹ میں پاکستان کے نامور شخصیات نے شرکت کی۔ جن میں آشیانہ میرج بیورو سے بینا نفیس، اے ایس زیڈ کی طرف سے امبر نعیم، ایم ایم سی سے سبین، ایس ایم بی سے حرا سہیل، پالکی سے انجم افتخار، آل ورلڈ سے شمع میمن، رشتے سے افشین میمن، جتنی میٹ سے نازیہ، وی آئی پی سے افشاں جاوید، فائیو سٹار سے نسیمہ صدیقی، اشقیم سے سعدیہ صدیقی، ایس کے سے کامل اور سمیرا کامل، بندھن سی نغمہ اختر، زیڈ ایم بی سے درخشاں، اور دیگر گروپس نے اپنی ٹیم کے ساتھ شرکت کی۔ عبد اللہ مدنی سمیت تمام ٹیم لیڈران نے اظہار خیال کیا۔ یہ پاکستان کا پہلا سب سے بڑا کمیونٹی میگا ایونٹ تھا جس میں کراچی کے تمام میچ میکرز نے شرکت کی۔ اظہر اقبال مغل فاونڈر پاک میرج بیورو آرگنائزیشن جو کہ ذاتی مصروفیات کی بنا پر شرکت نہ کر سکے ان کا کہنا تھا یہ میچ میکرز کمیونٹی کی ایک اچھی کاوش ہے جس سے تمام میچ میکرز کمیونٹی میں امن بھائی چارہ کا پیغام ملتا ہے۔