کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اقراء یونیورسٹی نے اسپورٹس گالا کراچی کی افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا۔ پاکستان بھر سے 800 سے زائد کھلاڑی اور معززین نے ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ بیڈمنٹن نیشنل لیگ میں شرکت کی۔ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے ساتھ ساتھ آل پاکستان ایچ ای سی انٹرورسٹی باکسنگ اینڈ کراٹے چیمپیئن شپ 24- 2023 کی ٹیمیں 27 سے 30 دسمبر تک کراچی میں مقابلہ کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔ اقرا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نصر اکرام نے کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان یونیورسٹی کی سطح پرکھیلوں کے احیاء میں سب سے آگے رہا ہے۔ ڈائریکٹر/انچارج اسپورٹس (ایچ ای سی) جاوید علی میمن کی ان کوششوں کی تعریف کی جو انہوں نے کھیلوں کے میدان میں طالب علم کی مدد کے لیے کی ہیں۔ جاوید علی میمن نے کھلاڑیوں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایچ ای سی کا وژن ہے ۔بین الاقوامی سطح پر کھلاڑیوں کے معیار کو بڑھانا اور پاکستان کا جھنڈا بلند کرنا ہے جو کہ سائنسی نقطہ نظر کے استعمال سے ہی ممکن ہے کہ کھلاڑیوں کو ان کی زیادہ سے زیادہ کارکردگی میں مدد ملے۔ انہوں نے ایک شاندار تقریب کی میزبانی کے لیے منتظمین کی کوششوں کی تعریف کی نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن افتتاحی تقریب میں ماہور شہزاد نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ان کے علاوہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری خالد محمود، سیکرٹری سندھ اولمپک ایسوسی ایشن احمد علی راجپوت، چیئرمین سندھ کبڈی ایسوسی ایشن غلام یاسین اور پاکستان بھر کی یونیورسٹیوں کے ڈائریکٹر اسپورٹس بھی موجود تھے۔