تازہ ترین
Home / اہم خبریں / اعظم خان پر عائد جرمانہ ختم کردیا گیا

اعظم خان پر عائد جرمانہ ختم کردیا گیا

کراچی، (رپورٹ،ذیشان حسین) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بیٹر اعظم خان پر عائدکردہ جرمانے کا جائزہ لینے کے بعد اسے ختم کردیا ہے کراچی وائٹس کے کھلاڑی اعظم خان پر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں لاہور بلوز کے خلاف نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے دوران پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پچاس فیصد میچ فیس کا جرمانہ میچ آفیشلز نے عائد کیا تھا اعظم خان نے پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.4۔کی خلاف ورزی کی تھی اورایک امپائر کی ہدایت کے باوجود وہ اس ضابطہ اخلاق کی پابندی کرنے میں ناکام رہے تھے واضح رہے کہ کھلاڑی اور ٹیم آفیشلز کو اس بات کی اجازت نہیں ہے کہ وہ کوئی ایسی چیز پہنیں اور دکھائیں یا اپنے ذاتی پیغامات اپنے سازوسامان کے ذریعے پیش کریں ۔ اس کے لیے پلیئر یا ٹیم آفیشلز ایسوسی ایشن اور پی سی بی کرکٹ آپریشنز ڈپارٹمنٹ کی پیشگی منظوری ضروری ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

یونیورسٹی آف سرگودھا میں شعبہ کمیونیکیشن اینڈ میڈیا اسٹڈیز اور ایلومنائی آفس کے اشتراک سے ”سماجی آگاہی میں ذرائع ابلاغ کا کردار” کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا

سرگودھا، (اسٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا میں شعبہ کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سٹڈیز اور ایلومنائی آفس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے