تازہ ترین
Home / اہم خبریں / اعصام الحق قریشی کا چائنا ونڈو پشاور کا دورہ، منتظمین کی کاوشوں اور پاک چین دوستی کو سراہا

اعصام الحق قریشی کا چائنا ونڈو پشاور کا دورہ، منتظمین کی کاوشوں اور پاک چین دوستی کو سراہا

پشاور، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کے معروف ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی نے پشاور میں واقع پاک چین تعلقات کے فروغ کے لئے وقف ثقافتی اور معلوماتی مرکز چائنہ ونڈو کا دورہ کیا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر کرنل ریٹائرڈ ضیاء الدین، کرنل ریٹائرڈ گل رحمان، کے ٹینس ایسوسی ایشن کے چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر طاہر خان اور سیکرٹری عمر ایاز بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اپنے دورے کے دوران اعصام الحق نے منتظمین کی کوششوں کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان گہری دوستی کو اجاگر کیا۔
دورے میں اعصام الحق نے چائنہ ونڈو کی مختلف گیلریز کا مشاہدہ کیا جس میں چین کی بھرپور تاریخ، ثقافت، ٹیکنالوجی اور عالمی ترقی میں اس کی خدمات کو پیش کیا گیا ہے۔ یہ مرکز پاک چین دوستی کی مضبوطی اور گہرائی کے حوالے سے بھی اسٹیٹ آف دی آرٹ مرکز ہے، جو سفارتی اور عوامی سطح پر ایک مثال ہے اعصام الحق نے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک اور اس جیسے دیگر منصوبے دونوں ممالک کی ترقی اور تعاون کے پختہ عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے چائنا ونڈو کی ٹیم کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنے پر سراہا جو نہ صرف وزیٹرز کو چین کی کامیابیوں سے آگاہ کرتا ہے بلکہ عوام کے درمیان روابط کو بھی مضبوط کرتا ہے اپنے تاثرات میں، اعصام نے دونوں ممالک کے درمیان دہائیوں پرانی دوستی کو "اعتماد اور تعاون کی روشن مثال” قرار دیا۔ انہوں نے اس مرکز کی کوششوں کو بھی سراہا جو نوجوانوں کو اس دوستی کے فوائد اور پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اس کے کردار سے آگاہ کرنے میں مددگار ثابت ہو رہی ہیں چائنا ونڈو کے منتظمین نے اعصام الحق کے دورے اور ان کے حوصلہ افزا کلمات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے، اور عوامی سطح پر آگاہی، تعاون، اور ہم آہنگی کو فروغ دیں گے اعصام نے یقین ظاہر کیا کہ پاک چین تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور ثقافتی و تعلیمی تبادلے کے ذریعے قریبی روابط کو فروغ دینے کا عزم جاری رہے گا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

حکومتی اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے عوام دوست بجٹ لیکر آئیں ہیں

وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں بجٹ میں ایسے اقدامات کرنے جا رہے ہیں جس سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے