تازہ ترین
Home / اہم خبریں / اعصام الحق قریشی پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اورکرنل( ر)ضیاء الدین طفیل سیکرٹری منتخب

اعصام الحق قریشی پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اورکرنل( ر)ضیاء الدین طفیل سیکرٹری منتخب

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے انتخابات پی ٹی ایف کمپلیکس اسلام اباد میں منعقد ہوئے۔پاکستان کے سٹار کھلاڑی اعصام الحق قریشی اگلے چار سال کے لئے صدرجبکہ کرنل (ر) ضیاء الدین طفیل پی ٹی ایف کے سیکرٹری منتخب ہو گئے ۔ اعصام الحق نے 8ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ مد مقابل میجر جنرل (ر)اصغر نواز 7 ووٹ حاصل کر سکے سیکرٹری کے عہدے کےلئے لیفٹیننٹ کرنل( ر )ضیاء الدین طفیل بھی 8ووٹ حاصل کر کے سیکرٹری منتخب ہوگئے۔میجر سلمان جنید کو سات ووٹ ملے۔خزانچی کی سیٹ پر عارف قریشی نو ووٹ حاصل کر کے منتخب ہوئے۔جبکہ عمر فاروق نے چھ ووٹ حاصل کیے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ہم عوام کے ہر دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے