حیدرآباد، (رپورٹ ذیشان حسین) صوبائی سیکریٹری اسپورٹس عبدلعلیم لاشاری نے آج اسپورٹس فیلڈ پبلک اسکول میں26 نومبر 2024 تک جاری رہنے والے "اقبال ڈے اسپورٹس فیسٹیول” کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سندھ کے اندر چھپے ہوئے کھیلوں کے ٹیلنٹ کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر متعارف کرایا جائے۔ "اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ نوجوانوں کو مکمل تعاون فراہم کرے گا اس ایونٹ کا نعرہ "اب کھیلے گا حیدرآباد” جبکہ یہ فیسٹیول حیدرآباد سے شروع ہوا ہے اور یہ ہر ضلع میں منعقد کیا جائے گا -انہوں نے مزید کہا کہ اسپورٹس آفیسر مریم کیریو نے اس ایونٹ کو کامیابی سے منعقد کرایا ہے اوراور ہم یہ بھی امید کرتے ہیں کہ اسکولوں اور کالجوں کے فزیکل ایجوکیشن انچارج اپنے طلبہ کی کھیلوں کی تیاری کروائے گے۔صوبائی سیکرٹری اسپورٹس نے مزیدکہاکہ اسپورٹس کے شعبے میں نوجوانوں کی دلچسپی کو بڑھایا جائے گا اور آئی ٹی سے متعلق، کیریئر بلڈنگ، اور مقابلہ کے امتحانات کی تیاری کے لیے نوجوانوں کے لیے مختلف سکیمیں متعارف کرائی جائیں گی، جن کی ابتدا حیدرآباد سے کی جائے گی۔ایونٹ کا آغاز سیکرٹری اسپورٹس عبدالعلیم لاشاری نے مشعل روشن کرکے کیا۔ اس موقع پر اسپورٹس آفیسر مریم کیریو نے صوبائی وزیر اسپورٹس اور صوبائی سیکرٹری اسپورٹس سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز اور رضاکاروں کو سراہا جن کی محنت سے یہ ایونٹ کا انعقاد کیا گیا ہے – اس موقع پر اسپورٹس آفیسر مریم کیریو نے سیکرٹری اسپورٹس کو سوینئر پیش کیا-اس ایونٹ میں آٹھ کھیلوں کی 29 مختلف کیٹیگریز میں تقریباً 1700 نوجوان کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔