کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسٹیٹ بینک میوزیم اور پاکستان جاپان کلچرل ایسوسی ایشن سندھ نے جاپان قونصلیٹ کراچی اور سندھ جوجٹسو ایسوسی ایشن کے تعاون سے ایک شاندار جوجٹسو مظاہرہ منعقد کیا۔ یہ تقریب کلچرل تبادلوں کو فروغ دینے کے لیے کھیل اور فنون کے ذریعے جوجٹسو کی تاریخ اور تکنیکوں کو اجاگر کرنے کے مقصد سے منعقد کی گئی تقریب میں پاکستان اور سندھ مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کے صدر ذوالفقار علی، سندھ جوجٹسو ایسوسیشن کے نائب صدر اور پاکستان جوڈو فیڈریشن کے ایگزیکٹو ممبر محمد علی اور ایشیا کی سلور میڈلسٹ اسرا وسیم نے خصوصی شرکت کی۔ اسرا وسیم نے جوجٹسو کی تاریخ، فلسفہ اور بنیادی تکنیکوں سے حاضرین کو روشناس کرایا جوجٹسو کھلاڑیوں کی شاندار پیشکش تھی، جنہوں نے اپنے فن اور نظم و ضبط کے ساتھ اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ حاضرین نے ان باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کی محنت اور لگن کو بے حد سراہا یہ تقریب پاکستان میں جوجٹسو کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی علامت ہے اور جاپان کے ساتھ ثقافتی اور کھیلوں کے روابط کو مضبوط بنانے کی کوششوں کی عکاس ہے.