حیدرآباد، (نوپ نیوز) حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر اویس خان نے گورنمنٹ پولی ٹیکنک انسٹیٹیوٹ (وومن)لطیف آباد کے گارمنٹس آؤٹ لیٹ اور گورنمنٹ ووکیشنل اسکول گرلز پکا قلعہ کے بیو ٹی سلون کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گارمنٹس آؤٹ لیٹ اور بیو ٹی سلون سے طلبہ کو عملی مہار ت حاصل ہو گی، پو ری دنیا میں معا شی کشمکش سے نکلنے کے لئے آئے دن معا شی ترقی کے لئے نئے تصورات سامنے آ رہے ہیں، کمرشلائزیشن کے لئے نئے آئیڈیاپر کام کرنا ہوگا، ترقی یافتہ ممالک کی معیشتوں میں خواتین کاکلیدی کردار ہے، حیدرآباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کاروباری خواتین کو آگے لانے میں بھرپور تعاون کررہا ہے۔ سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھا رٹی (اسٹیوٹا) کے ایم ڈی منورعلی مٹھانی نے کہا کہ گارمنٹس آؤٹ لیٹ اور بیو ٹی سلون کے قیام کا مقصد اداروں کو مالی طو ر پر مستحکم کرنا ہے،مارکیٹ کے مقابلے میں زیا دہ سہولیات دیں گے، عوام آؤٹ لیٹ اور بیوٹی پارلر کی سہولیات سے استفادہ کریں، ہم چاہتے ہیں کہ اپنے طلبہ اور طالبات کو انسٹیٹیوٹ میں بھرپو ر سہولیات دی جائیں اور تکنیکی مہارت اور تعلیم کے تقاضوں کو پورا کیا جائے تاکہ ان انسٹیٹیوٹ کے ڈپلوما ہولڈرز دنیا میں اپنی تکنیکی مہا رت سے پاکستان کا نام روشن کریں، انہوں نے کہا کہ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے دیرینہ تعلقات ہیں، چیمبر ہر ممکن تعاون کر رہی ہے، دونوں ادارے مل کر صنعتوں کی ترقی میں پر عزم ہیں، منور علی مٹھانی نے نائب صدر اویس خان کو تعریفی شیلڈ، اجرک اور ٹوپی کے تحائف پیش کئے، حیدرآباد چیمبر کے نائب صدر اویس خان نے طالبات کو سرٹیفیکیٹ اور چیک دیئے۔ تقریب سے ریجنل ڈائریکٹر منظور چانڈیو، گورنمنٹ پو لی ٹیکنک انسٹیٹیوٹ وومن کے پرنسپل اسحاق قاضی اورڈائریکٹر مانیٹرنگ ثاقب کھو کھر نے خطاب کیا۔ افتتاحی تقریب میں حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اراکین نواب الدین قریشی، حسن ناغڑ، محمد عدنان خان، محمد اریب خان کے علا وہ سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھا رٹی (اسٹیوٹا) کے ڈپٹی ڈائریکٹر الطاف شیخ، اسسٹنٹ مینیجر سی سی پی سی کامران علی خان زئی، سمیت شہر بھر کے انسٹیٹیوٹ کے پرنسپلز موجود تھے۔