تازہ ترین
Home / اہم خبریں / اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت سے کامیاب ہونے والے 3 ارکان قومی اسمبلی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن معطل کر دیئے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت سے کامیاب ہونے والے 3 ارکان قومی اسمبلی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن معطل کر دیئے

اسلامآباد، (نوپ نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت سے کامیاب ہونے والے 3 ارکان قومی اسمبلی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن معطل کر دیئے عدالت عالیہ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے احکامات جاری کیے اور عدالت نے این اے-47 سےمسلم لیگ (ن) کے امیدوار طارق فضل چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا، اس حلقے سے آزاد امیدوار شعیب شاہین نے نوٹیفکیشن چیلنج کیا تھا عدالت نے حلقہ این اے-46 سے مسلم لیگ (ن) کے انجم عقیل کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ، اس حلقے سےآزاد امیدوار عامر مغل نے نوٹیفکیشن چیلنج کیا تھا۔عدالت نے اسلام آباد کے حلقے این اے-48 سےمسلم لیگ (ن)کے راجہ خرم نواز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی معطل کر دیا، اس حلقے سے آزاد امیدوار علی بخاری نے نوٹیفکیشن چیلنج کیا تھا.

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

اسٹیٹ بینک میوزیم اینڈ آرٹ گیلری کے ٹریولنگ نمائش میں جوجٹسو کے مظاہرے نے ناظرین کو مسحور کردیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسٹیٹ بینک میوزیم اور پاکستان جاپان کلچرل ایسوسی ایشن سندھ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے