تازہ ترین
Home / اسلام آباد / اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو 6 ماہ قید کی سزا سنا دی،جرمانہ بھی عائد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو 6 ماہ قید کی سزا سنا دی،جرمانہ بھی عائد

اسلام آباد، (نوپ نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو 6 ماہ قید کی سزا سنانے کے ساتھ جرمانہ بھی عائد کر دیا۔جمعہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہریار آفریدی کی گرفتاری کے لیے ایم پی او آرڈر جاری کرنے پر ڈی سی اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ڈی سی اسلام آباد کو توہین عدالت کے مرتکب قرار دیدیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی فیصلے کی کاپی وزیراعظم پاکستان کو بھجوانے کی ہدایت کرتے ہوئے اپیل کیلئے وقت دیتے ہوئے ایک ماہ تک سزا معطل بھی کر دی۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ڈی سی اسلام آباد ایک ماہ کے دوران فیصلے کے خلاف اپیل فائل کریں، ایک ماہ تک اگر عدالت سے فیصلہ معطل نا ہوا تو ڈی سی اسلام آباد کو جیل بھجوایا جائے۔عدالت نے ڈی سی اسلام آباد کو 6 ماہ قید کے ساتھ ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔ اس کے علاوہ عدالت نے ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر کو 4 ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی جبکہ ایس ایچ او تھانہ کوہسار کو 2 ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

آستانہ عالیہ پیر شمیم شاہ رحمۃ اللہ علیہ چادر پوشی کی تقریب، محمد اکبر بٹ، محمد احسان مغل اور نواز بٹ سمیت دیگر کی خصوصی شرکت

لاہور (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان . ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) تفصیلات کے مطابق آستانہ عالیہ پیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے