Home / پاکستان / ار سی اے کے انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ۔ دوبی ہاکس اور ونگ 999 نے اپنی اپنی حریف ٹیموں کو ہرا دیا

ار سی اے کے انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ۔ دوبی ہاکس اور ونگ 999 نے اپنی اپنی حریف ٹیموں کو ہرا دیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ریجنل کر کٹ ایسو سی ایشن کراچی کے زیر اہتمام منعقد کر دہ آرسی اے کے انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز دو میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے پہلے میچ میں دوبی ہاکس نے ایی ار ایس ایف بی آر کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔ آئی آر ایس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 183 رنز بنائے۔سید فاز اللہ 48 ، وسیم اکبر 36 اور اعجاز خان نے 20 رنز بنائے۔نعمت خان اور آفاق نے 3-3 جبکہ ولید احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں دوبی ہاکس نے 5 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 185 رنز بنا لئے۔اعجاز قیصر نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا آر ایل سی اے گلبرگ گراونڈ پر کھیلے گیے دوسرے میچ میں ونگ 999 پرائیویٹ لمیٹڈ نے ذیڈ ایس انٹر پرائز ز کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ زیڈ ایس انٹر پرائیویٹ لمیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 159 رنز بنائے۔دانش رفیق نے 56 اور حسیب خان نے 36 رنز بنائے۔ٹیسٹ کرکٹر سہیل خان نے 3 جبکہ فضل رحمان اور ہا رس ایاز نے دو-دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں ونگ 999 پرائیویٹ لمیٹڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 161 رنز بنا لئے۔اختر محمد نے 35، فر ید شا ہ نے اور محمد صدیق جمال نے 31 31 ، اکبر خان نے 29 اور سا یم احمد نے 21 رنز بنائے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن اکرام الدین کی ایم پی اے حاجی فضل الٰہی سے ملاقات۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال،اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل و مشکلات اور دیگر امور پر تبادلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے