تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ار سی اے کراچی انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ۔ عمر ایسوسی ایٹ سیمی فائنل میں اور ونگ 999 کوارٹر فائنل میں پہنچ گیں۔ عبدل با سط کی شاندار سینچری۔ عریب کی جارہانہ بولنگ۔

ار سی اے کراچی انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ۔ عمر ایسوسی ایٹ سیمی فائنل میں اور ونگ 999 کوارٹر فائنل میں پہنچ گیں۔ عبدل با سط کی شاندار سینچری۔ عریب کی جارہانہ بولنگ۔

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ریجنل کر کٹ ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام منعقد کر دہ آرسی اے کراچی انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز عمر ایسوسی ایٹ اپنی اپنی حر،یف ٹیموں کو شکست دے کر بلترتیب سیمی فائنل اور کوارٹر فائنل میں پہنچ گیں۔ ان میچوں کی نمایاں خصوصیات عبدل با سط 104 رنز کی شاندار سینچری اور عریب احمد کی جارہانہ بولنگ تھی جس نے 19 رنز دیکر 5۔ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے پہلے میچ عمر ایسوسی ایٹ نے اپنےگروپ کے آخری میچ میں ہر پل تازہ چاے کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گی۔ ہر پل تازہ چاے کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنائے۔علی حیدر نے 31 رنز بنائے۔ولید عظیم اور محمد اسد نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں عمر ایسوسی ایٹ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بنا لئے ۔ رام روی نے 7 چوکوں کی مدد سے 48 اور دانش عزیز نے 23 رنز۔ گلبرگ جیم خانہ گراونڈ پر دوسرے میچ میں ونگ 999 پرائیویٹ لمیٹڈ نے بھی اپنے آخری میچ گروپ سندھ پولیس کو 6 وکٹوں سے ہرا کر دوسری پوزیشن حاصل کر کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گی۔ سندھ پولیس پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 187 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔فاروق حسن نے 9 چوکوں 3 چھکوں کی مدد سے 83 ، نومعان خان نے 31 اور ار شد خان نے 21 رنز بنائے۔ فرید شاہ اور واحد نے 3-3 اور اکبر خان نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں ونگ 999 پرائیویٹ لمیٹڈ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 190 رنز بنا لئے۔محمد سہیل نے 4 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 66 ، اکبر محمد نے 6 چوکوں 2 چھکوں کی مدد سے 58 اور عارف خان نے 39 رنز بنائے۔ ار ایل سی اے گلبرگ گراونڈ پر ٹورنامنٹ کے آخری گروپ لیگ کے میچ میں اے جے ورلڈ وایڈ نے رنگون والا کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا ۔ رنگون والا پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 112 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ تو حید خان نے 29 ، سعد بن یوسف نے 22 اور عبداللہ عالم نے 20 رنز بنائے۔ عریب احمد نے جارہانہ بولنگ کرتے ہوئے 19 رنز دیکر 5 جبکہ محمد غو ش نے 17 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔ جواب میں اے جے ورلڈ وایڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 118 رنز بنا لئے۔ عبدل با سط نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 18 چوکوں 3 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 104 رنز بنائے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

یو اے ای کے قونصل جنرل بخت عتیق الرمیثی سندھ جو جِٹسو ایسوسی ایشن کے پیٹرن ان چیف مقرر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ جو جِٹسو ایسوسی ایشن کو یہ اعلان کرتے ہوئے اعزاز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے