کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ریجنل کر کٹ ایسو سی ایشن کراچی کے زیر اہتمام منعقد کر دہ آرسی اے انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مزید دو میچز کا فیصلہ ہو گیا ۔کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے پہلے میچ میں عمر ایسوسی ایٹ نے دوبی ہاکس کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا۔دوبی ہاکس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےم 97 رنز بنائے۔عدیل خان نے 35 ، محمد وسیم نے 20 رنز بنائے۔ولید عظیم نے 3 ، عا شق علی اور عبدل معیز نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں عمر ایسوسی ایٹ نے بغیر کسی نقصان کے 101 رنز بنائے۔ رام روی نے 7 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 65 اور محمد طہہ نے 35 رنز بنائے اور دونوں آوٹ نہیں ہو ے۔ارایل سی اے گلبرگ گراونڈ پر کھیلے گیے دوسرے میچ میں سندھ پولیس نے ز یڈ ایس انٹر پرایز ز کو 75 رنز سے شکست دے دی۔ سندھ پولیس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 40 اوورز 7 وکٹوں کے نقصان پر 258 رنز بنائے۔ زوھیب عا بد نے 12 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 86، عا مر پنھار نے 44، ذاکر علی نے 36، اور امتیاز علی نے 24 رنز بنائے۔ اعجاز احمد نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں ذیڈ ایس انٹر پرائز ز 183 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ محمد احد نے 10 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 74 ، محمد آصف نے 19 رنز بنائے۔محمد اصغر اور افنا ن احمد نے 3-3 جبکہ عدنان شا ہ اور فاروق حسن نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔