Home / اہم خبریں / احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید بامشقت ، ایک ارب 57 کروڑ 30 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی

احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید بامشقت ، ایک ارب 57 کروڑ 30 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی اور دس سال تک عوامی عہدے کے لئے نااہل قرار دے دیا احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنائی۔دوران سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے بانی پی ٹی آئی سے سوال کیا آپ نے اپنا 342 کا بیان جمع کرایا ہے؟ جس پر عمران خان نے کہا میں نے بیان تیارکر لیاہے ، وقت دیں، بشریٰ بی بی اور میرے وکلا آئیں گے تو بیان جمع کراؤں گا تاہم احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے توشہ خانہ کیس کا مختصر فیصلہ سنا دیا فیصلہ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید با مشقت کی سز اسناتے ہوئے ہر ایک کو 78 کروڑ 70 لاکھ روپے ( مجموعی طور پرایک ارب 57 کروڑ 30 لاکھ روپے) جرمانہ بھی کیا اور انہیں 10 سال تک عوامی عہدے کے لئے نااہل بھی قرار دے دیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ 3 دسمبر 2024 کی خبریں۔ ایڈیٹر نیوز آف پاکستان۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے