کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن شھید ساقی کراچی ڈویژن کا اجلاس گورنمنٹ اسلامیہ آرٹس اینڈ کامرس کالج کراچی میں ہوا اجلاس کی صدارت صوبائی سینیئر نائب صدر احسان علی مگسی نے کی اجلاس میں ایپکا چاچڑ گروپ کو الوداع کر کے ایپکا شھید ساقی سندھ میں شمولیت اختیار کرنے والے دوستوں کو خوش آمدید کہا اجلاس میں نئی یونٹ باڈی کا بھی اعلان کیا گیا یونٹ صدر محمد افضل غلام اور جنرل سیکریٹری خالد ظفر منتخب کئے گئے۔ اجلاس میں شرکت کرنے والوں کا اسلامیہ کالج کے اسٹاف سینئیر کلرک محمد افضل غلام، جونئیر کلرک سرفراز الدین، کمپیوٹر آپریٹر محمد امیر الدین و دیگر نے استقبال کیا اجلاس میں نائب صدر اعجاز علی بھٹو کراچی ڈویژن صدر عبدالغفور عباسی سینیئر نائب صدر قاسم خان نائب صدر عابد سومرو ضلع کورنگی صدر مقبول کھوکھر ضلع ایسٹ جنرل سیکریٹری شاہد منیر، طاہر منگریو اور دیگر ساتھیوں نے شرکت کی۔