تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آسٹریلیا نے تیسرے اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 27 رنز سے ہرا کر سیریز میں کلین سویپ کر لیا

آسٹریلیا نے تیسرے اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 27 رنز سے ہرا کر سیریز میں کلین سویپ کر لیا

آکلینڈ، (اسپورٹس رپورٹر) آسٹریلیا نے تیسرے اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 27 رنز سے ہرا کر سیریز میں کلین سویپ مکمل کر لیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم 126 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، بارش کے باعث آسٹریلیا کی اننگز متاثر ہوئی اور اس نے 10.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے ۔ تراوس ہیڈ 33 ، میتھیو شارٹ 27 اور گلین میکسویل 22 رنز بنا کر نمایاں رہے ، ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 10 اوورز میں 126 رنز کا ہدف ملا، میزبان ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس مقررہ 10 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 98 رنز بنانے ۔گلین فلپس نے 40 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ، آسٹریلیا کے میتھیو شارٹ کو پلیئر آف دی میچ اور مچل مارش کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا ۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سابق سینیٹر مشاہد حسین سید کی سی پی این ای اسٹینڈنگ کمیٹی اراکین سے ملاقات, سی پیک راہداری سمیت متعدد ملکی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال، میڈیا کی آزادی کے لئے سی پی این ای کی جدوجہد کو سراہا

کراچی, (رپورٹ، ذیشان حسین) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) سٹینڈنگ کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے