تازہ ترین
Home / پاکستان / آرٹس کونسل کے زیر اہتمام سولہویں عالمی اردو کانفرنس کے عالمی مشاعرہ میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی شرکت احمد شاہ کو وزیر بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں

آرٹس کونسل کے زیر اہتمام سولہویں عالمی اردو کانفرنس کے عالمی مشاعرہ میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی شرکت احمد شاہ کو وزیر بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں

کراچی, (رپورٹ، ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام چار روزہ سولہویں عالمی اردوکانفرنس 2023 کے دوسرے دن کا اختتام عالمی مشاعرہ پر کیاگیا جس میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، مشاعرے میں کشور ناہید نے صدارت جبکہ شکیل خان اور ناصرہ زبیری نے نظامت کے فرائض انجام دیے، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کو وزیر بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ احمد شاہ کی حلف برداری تین دسمبر کو کریں گے، اس محفل کو سجانے میں احمد شاہ اہم کردار ادا کرتے ہیں، ہم 76سالوں سے ایک دائرے میں گھوم رہے ہیں، حکومت سہولیات دینے میں ناکام ہو گئی ہے، انہوں نے کہاکہ کسی بھی قوم نے اگر ترقی کی ہے وہ ایک قوم کی صورت میں کی ہے،ہم ایک قوم نہیں رہے، فرقوں اور قومیتوں میں بٹ چکے ہیں ، خود کو لسانی بنیادوں پرتقسیم کرلیا ہے، اپنے حق لیے ہمیں خاموش رہنے کے بجائے آواز اٹھانی چاہیے، مشاعرہ پڑھنے والوں میں انور شعور ، صابر ظفر، میر احمد نوید، حمیدہ شاہین، محبوب ظفر، ذکیہ غزل، خالد معین، باسط جلیلی، رحمن فارس، عمیر نجمی، ریحانہ قمر، اے ایچ خانزادہ، غزالہ حبیب، پیرزادہ سلمان، حنا امبرین، وکیل انصاری، شائستہ مفتی، احمد شہریار، شبیر نازش، عابد رشید نے اپنا اپنا کلام پیش کیا اور خوب دادِ تحسین حاصل کی، مشاعرے کی یہ خوبصورت محفل رات گئے تک جاری رہی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد مشاعرے سے لطف اندوز ہوتی رہی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش اے اور سری لنکا اے کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی، دونوں ٹیمیں دورے میں چار، چار روزہ اور چھ ون ڈے میچ کھیلیں گی

لاہور، (ویب اسپورٹس) بنگلہ دیش اے اور سری لنکا اے کی ٹیمیں اس سال بالترتیب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے